پورن،آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی،4دکانیں خاکستر ،9متاثر

پورن،آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی،4دکانیں خاکستر ،9متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن( نامہ نگار)الوچ منگورہ بس سٹینڈ میں آسمانی بجلی نے تباہی مچادی دیکھتے ہی دیکھتے 4دکا ن خا کستر جبکہ 9کو جزوی نقصان پہنچا فائر بریگیڈ ، اہل علاقہ اور پولیس جوانوں نے ملکر تقریباََ2گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز الوچ منگورہ بس سٹینڈ میں واقع گاڑیوں کے ورکشاپ میں آسمانی بجلی کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتےَ فضل کرم ولد گنیرے کے4دکانوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ،گاڑیوں کا سامان اور دیگر قیمتی اشیاء راک کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جبکہ آس پاس موجود 9دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا جس میں گاڑیوں اور بجلی کے مختلف لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان موجود تھا اس موقع پر فائر بریگیڈ ،اہل علاقہ اور پولیس فورس کے جوانوں نے مل کر آگ پر قابوں پانے کی کوشش کرتے رہے لیکن آگ پر قابوں ناممکن دکھائی دے رہاتھا کافی جدوجہد اور محنت کے بعد 2گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی لیکن لوگوں کی کوششوں کی کیوجہ سے آگ مذید پھیلنے سے بچ گیا اگر اگ مذید پھیل گیا ہوتا تو یقینی طور پر اپنے ساتھ سینکڑوں دکانوں کو تباہ کرسکتاتھا لیکن اہل علاقہ کی کوششوں کیوجہ سے آگ پر قابوپالیا گیاغریب دکانداروں فضل کرم ،جاوید،زبیراحمد،حیات ،محمد اعظم،اختر علی،نثار ،فرزندعلی،فصیح الرحمان اور عزت شیر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمار اتمام سرمایہ آگ کی نظر ہوگیا لہٰذا حکومت ہمارے ساتھ مالی مددکریں تاکہ ہم اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکے جس میں سب سے زیادہ نقصان فضل کرم ولد گنیرے کا ہوگیا ہے جسکے مطابق تقریباََ70لاکھ کے لگ بھگ کا نقصان ہوگیا ہے جبکہ دیگردکانداروں نے کہا کہ ہمارے دکانوں کا بھی لاکھوں کا نقصان ہوگیا لہٰذا حکومت وقت ہمارے ساتھ مالی مدد کریں تاکہ ہم اپنے دکانوں کو دوبارہ تعمیر کرکے کاروبار شروع کرسکے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے بھی نقصان کا ازالہ پورا کرنے کیلئے حکومت وقت سے امداد کامطالبہ کیا ۔