خیرپور ، وین الٹ گئی،بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ،6 زخمی

خیرپور ، وین الٹ گئی،بچے سمیت 2 افرادجاں بحق ،6 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(آئی این پی)خیرپور کے علاقہ ٹنڈومستی کے قریب تیز رفتاری کے(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
باعث وین الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جس کے باعث عید کے موقع پر المناک حادثہ باعث خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز خیرپور کے علاقہ ٹنڈومستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث وین الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں بچے سمیت 2 افرادجاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وین میں8سے 10افراد سوار تھے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں بھی قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔عید کے موقع پر المناک حادثہ باعث خوشیوں بھرے گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گئے