فصلی بٹیروں ‘ کاروباری سیاستدانوں نے ماحول خراب کر رکھا ہے ‘ ذیشان گورمانی

فصلی بٹیروں ‘ کاروباری سیاستدانوں نے ماحول خراب کر رکھا ہے ‘ ذیشان گورمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران انہوں نے جو وعدے کئے تھے من و عن پورے کئے، ان کے دور میں اڑھائی ارب سے زائد کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جوکہ انکی بہترین کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں،عوام نے 2013 میں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ووٹ دیا تھااور ہم نے ترقیاتی منصوبے فراہم کر کے وعدوں کی تکمیل کی ہے، پانچ سالوں میں ہم نے حلقہ میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام سے کئے وعدوں کو پورا کر دکھایا ہے،فصلی بٹیروں اور کاروباری سیاستدانوں نے سیاسی ماحول کو خراب کر رکھا ہے، عوام ان سے ہوشیار رہیں اور حقیقی خیر خواہوں کا ساتھ دیں ہے،آج سے باقاعدہ کمپین کا آغاز کیا جا رہاہے،ترقیاتی کاموں کی بدولت عوامی عدالت میں انشاء اللہ سرخرو ہو کر25جولائی کو مخالفین کو بھر شکست سے دوچار کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز Speak to press اورپریس کلب کوٹ ادو،سنانواں،قصبہ گجرات اور گورمانی شہر کے صحافیوں کے اعزاز میں دی جانے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا، تقریب میں چےئرمین یونین کونسل قاضی نعیم، ملک ثناء سنانواں، چوہدری سعید باو، صفدر عباس جگلانی، چن خان گشکوری، عبدالرزاق خان گرمانی، حمید خان گرمانی کے علاوہ 2013 کے گروپ کے تمام ساتھیوں سمیت طلعت عثمان خان ترین امجد خان گرمانی منوں خان گرمانی ،شاہد خان چانڈیہ مرید خان جگلانی سعید خان گرمانی ملک گوشی کھوکھر ریاض خان گرمانی عاشق خان گشکوری مہر غلام عباس چدھڑ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ورکر اور صحافیوں کی بڑی تعدادبھی شریک تھی۔
ذیشان گورمانی