چیئرمین بلدیہ کوٹ مٹھن حمزہ کمال ‘ اظہر گوپانگ ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل

چیئرمین بلدیہ کوٹ مٹھن حمزہ کمال ‘ اظہر گوپانگ ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور ‘کوٹ مٹھن(ڈسٹر کٹ رپورٹر‘نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار) راجن پور میں مسلم لیگ ن کوبڑا جھٹکا ،چیئر مین میو نسپل کمیٹی کوٹ مٹھن حمزہ کمال فرید ملک ،مسلم لیگ ن وڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک گروپ کے راہنماء سردار اظہر خان گوپانگ نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ِانصاف میں شمولیت کااعلان کردیا اُمیدوار پی ٹی آئی حلقہ 296 سردار طارق خان دریشک، سردار فاروق امان اللہ خان دریشک، سابق ایم پی اے سردار رضا خان دریشک پر اعتماد کااظہار کردیا تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن میں گرینڈ جلسے کااہتمام کیا گیا جس میں اُمیدوار این اے 195 سردار ریاض محمود مزاری ، سابق تحصیل ناظم سردار خلیل الرحمن خان دریشک ،سابق ایم پی اے سردار رضاخان دریشک سمیت تحریکِ انصاف کے کارکنان کی کثیر تعداد شریک ہوئی پارٹی ترانوں سے جلسہ کی فضاء گونج اُٹھی اس موقع پر مقررین نے خطاب میں سابق حکومت پر خوب تنقید کی اس موقع پر کوٹ مٹھن کی سیاست کی دونامور شخصیات جن میں چیئر مین میونسپل کمیٹی حمزہ کمال فرید کاتعلق مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری سے تھا مزاری گروپ اور ن لیگ چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شمولیت کااعلان کیا دوسری شخصیت سردار اظہر خان گوپانگ جن کاتعلق سابق ایم این اے سردار حفیظ الرحمن خان دریشک سے تھا۔
حمزہ کمال فرید