ہم نے ڈیرہ ڈویژن کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

ہم نے ڈیرہ ڈویژن کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دراہمہ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے190سردار ذوالفقار خان کھوسہ، امیدوار حلقہ پی پی 288 سردار سیف الدین خان کھوسہ نے شیخ محمود اختر کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے کوئی بھی نہیں روک سکتا عمران خان(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

اس ملک کی عوام کے حقیقی ہر دلعزیز راہنما ہیں ہم نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو PTI کا قلعہ بنا دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا اعادہ کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے یہ پارٹی عوام خصوصاً 65% نوجوان کے نظریات کی ترجمانی کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے الیکشن پر کرپٹ جماعت اور شخص کیلئے قبرستان ثابت ہو گا اب تحریک انصاف کو پاور میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلے کی گئی تحریک انصاف چیئر مین عمران خان کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں تبدیلی آ چکی ہے ہم عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔اس موقع پر شیخ محمود اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھوسہ سرداروں نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہماری شیخ برادری سردار ذوالفقار خان کھوسہ ، سردار سیف الدین خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ہم الیکشن میں سردار ذوالفقار خان کھوسہ، سردار سیف الدین خان کھوسہ کو کامیاب کرائیں گے ۔ اس موقع پر محمد امین سراں ، میاں آصف قریشی ، میاں آفتاب قریشی، حاجی بلال احمد سکھانی، محمد اکرم شاہ کہیری، اصغر خان کھوسہ، مشتاق احمد سنجرانی و ودیگر بھی موجود تھے۔