عید الفطر ‘ روایتی گگو گھوڑے اس بار بھی توجہ کا مرکز بنے رہے

عید الفطر ‘ روایتی گگو گھوڑے اس بار بھی توجہ کا مرکز بنے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)عید الفطر کے موقع پر ملتانی ثقافت کاغذ ، لکڑی اور بھوسے سے بنے گگو گھوڑے حسب سابق اس بار بھی توجہ کا مرکز بنے رہے ، بچے نماز عید کی ادائیگی کے بعد گگوگھوڑے خریدنے میں مصروف نظر آئے ، خانیوال روڈ پر سب سے زیادہ خریداری کے لیئے رش گگو گھوڑوں کے فٹ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پاتھ پر لگائے گئے سٹالز پر تھا ، بچوں نے اس کی خریداری میں خصوصی دلچسپی لی ، والدین بچون کو بخوشی گگوگھوڑے لے کر دیتے رہے ، گگوگھوڑون کی بناوٹ میں کاغذ ، رنگ ، بھوسے اور ٹہنیوں والی باریک لکڑی کو استعمال کیا جاتاہے ، خانہ بدوش ہی اسے بناتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں ، یہ ملتان کی ثقافت کا ایک حصہ بن چکا ہے ، لوگوں کا کہناتھا کہ یہ نسل درنسل سلسلہ چلا آرہا ہے ،خانہ بدوشوں کا کہناتھا یہ دن ہمارے لیئے واقعی عید کادن ہوتا ہے ہم اس دن کی انتظار میں ہوتے ہیں رمضان کی آمد سے قبل ہی ہم اسکی تیاری شروع کردیتے ہیں اور یہ تین دن بالخصوص پہلا دن ہماری محنت کی وصولی کا ہوتاہے ، جدید دور نے بچوں کو ان چیزوں سے دور ضرور کیا ہے تاہم انکی اہمیت اپنی جگہ آج بھی قائم ہے اور اس بار بھی یہی دیکھنے کوملا کہ بچوں ، خواتین ، عوام کا جم غفیر گگوگھوڑے کی خریداری کے لیئے موجود تھا۔
گگو گھوڑے