واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے پانی چونگی نمبر8قبرستان میں داخل ‘ متعدد قبریں دھنس گئیں

واٹر سپلائی لائن پھٹنے سے پانی چونگی نمبر8قبرستان میں داخل ‘ متعدد قبریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) واس کی واٹر سپلائی لائن پھٹنے کے باعث قبرستان کی متعدد قبریں دھنس گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر8 سے ملحقہ قبرستان واسا کی واٹرسپلائی لائن پھٹنے کیوجہ سے پانی قبرستان میں داخلز ہوگیا ‘ جس کے باعث متعدد قبریں زمین میں دھنس گئی ہیں ‘ جبکہ مید کے روز(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
اپنے آباء اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آنیوالے شہریوں نے واسا کی ناقص کارکردگی کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ واسا حکام کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقہ جات سیوریج کے گندے پانی سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن واسا حکام ان مسائل کو مستقبل بنیادوں پر حل کرنے کی بجائے چل چلاؤ پر عمل کرپیرا ہے اور اب نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ واسا کی ناقص کارکردگی سے قبرستان بھی محفوظ نہیں رہے ۔ انہوں نے ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کا وزٹ کر کے واسا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فوری اور موثر اقدامات سنبھالیں تاکہ شہری تعفن اور گندے پانی کے جوہڑوں سے نجات پا سکیں ۔
قبرں دھنس گئیں

Bac