تحریک انصاف ‘ جاگیرداروں ‘ سرمایہ داروں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے‘ زرتاج گل

تحریک انصاف ‘ جاگیرداروں ‘ سرمایہ داروں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہے‘ زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی یہاں ستر سال سے مسلط سرداروں ،جاگیرداروں اور کرپٹ سیاست دانوں نے وسیب کو پسماندہ رکھا تحریک اسٹیٹس کو کو ختم کرے گی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کی پسماندگی کے ذمہ دار سردار سرمایہ دار ہیں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

لغاری اور کھوسہ سرداروں سمیت ذمہ داروں سے نجات حاصل کر نا ہو گی پی ٹی آئی سرداروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہے 25جولائی کو کامیابی حاصل کریں گے عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔نواز لیگ کی اقتدار میں واپسی ممکن نہیں بلے کے نشان والے امید واروں کو کامیاب کرائیں جنوبی پنجاب کی 46نشستوں پر کپتان نے ایک ٹکٹ پارٹی ورکرکو دی جعلی ڈگری سکینڈل میں ملوث وزیر مقابلے سے بھاگ گیا لغاری سرداروں کو شکست دوں گی پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کپتان کریں گے کو ئی سردار فیصلہ نہیں کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار مقامی پارک میں عید ملن جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کی این اے 191سے امید وار زرتاج گل وزیر ،پی پی 289ڈیرہ غازی خان شہر سے امید وار پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کے صدر ذوالقرنین خان نتکانی ،اخوند ہمایوں رضا نے خطاب کر تے ہو ئے کیا جلسہ سے صفدر لُنڈ ایڈووکیٹ نعیم بغلانی ،شاہد نتکانی نے بھی خطاب کیا عید ملن جلسہ کے میز بان پی پی 289کے امید وار ذوالقرنین خان نتکانی تھے جبکہ تحریک انصاف کے عید ملن جلسہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نے والے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ ،سردار دوست محمد خان کھوسہ ،سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ ،محمد حنیف خان پتافی جو پی پی 289سے ٹکٹ کے خواہش مند ہیں سابق ایم پی اے پی ٹی آئی سردار احمد علی دریشک اور ان سب کے ساتھیوں کو نہیں بلایا گیا پارٹی کے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ،انصاف لائرز ونگ کے ڈویژنل صدر محمد یونس خان خٹک دیگر عہدیداروں کو بھی نہیں بلایا گیا پارٹی کارکنوں نے کھوسہ ،لغاری سرداروں سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔یہاں امیدواروں کی دوڑ میں سردار دوست محمد خان کھوسہ ،محمد حنیف خان پتافی ،محمد یونس خٹک بھی ٹکٹ کی جستجو میں ہیں عید ملن جلسہ میں بھی دو مقرر اپنے آپ کو یہاں سے امیدوار کہتے رہے جبکہ نظریاتی ورکرز کے عید ملن جلسہ میں کھوسہ سرداروں کو نا بلا کر پارٹی کارکنوں نے کھوسہ سرداروں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو مسترد کر دیا ۔
زرتاج گل