سید احمد سعید کاظمی کے 33 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شروع

سید احمد سعید کاظمی کے 33 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہل سنت کے بانی غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے 33ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات آج سے آستانہ سعیدیہ کاظمیہ شاہی عید گاہ خانیوال رو ڈ پر شروع ہوگئی تقریبات کے پہلے روز جماعت اہل سنت پاکستان(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے سربراہ اور دربار کے سجادہ نشین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے افتتاح کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی،شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،صاحبزادہ ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،صاحبزادہ ڈاکٹر سید آصف سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،احمد ندیم قریشی،علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری بھی موجود تھے حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اس موقع پر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے ملک و ملت کی سالمیت و استحکام پاکستان اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کروائی سالانہ تقریبات 19جون اور 20جون کو بھی جاری رہیں گی روزانہ صبح 10بجے تقریبات کا آغاز ہوگا جس میں ملک بھر سے ممتاز علماء و مشائخ شریک ہوں گے جبکہ 20جون کو اختتامی تقریب ہوگی۔
عرس