ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 50 منچلے دھر لیے گئے

ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘ 50 منچلے دھر لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ملتان پولیس کی عید پر ون ویلینگ کرنے والے منچلوں کے خلاف کاروائی، 50 سے زئد افراد کو حراست میں (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

لے کر مقدمہ درج کرلیا۔عید ٹرو اور مرو کے دوران مظفر آباد پولیس نے شیراز ،شاہد،غلام مصطفی،عثمان،سلمان،ولید،اصغر،اشرف اور دانش،کو ون ویلنگ کرتے ہوئے حراست میں لے لیا،اسی طرح قطب پور پولیس نے بلال چوک سے آفاق ،مزمل،اکرام،عمران،شہزاد،نعیم،دانش اور عثمان کو حراست میں لیا،جبکہ کینٹ پولیس نے وقاص اور عدنان کو نواں شہر چوک سے موٹر سائیکل پر ون یلینگ کرتے ہوئے حراست میں لیلیا،اسی طرح چہلیک پولیس نے معاذ اور شبیر،کوتوالی پولیس نے شاہ زمان ،نیو ملتان پولیس نے قذافی چوک سے ارشد ،صابر اور شان کو انتہائی خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلانے پر گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔
ون ویلنگ