دائرہ دین پناہ کے نواحی مواضعات میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی ‘ متاثرین سراپا احتجاج

دائرہ دین پناہ کے نواحی مواضعات میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی ‘ متاثرین سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) دائرہ دین پناہ کے نواحی موضع رکھ ٹبہ میں بستی ٹھاکرا،بستی بکھروالہ کے رہائشی بھرانی ،سمرااورماچھی قبیلہ میں گیسٹروکی وباء پھیلنے سے30سے زائدمرد،خواتین اوربچے شدیدمتاثرہوگئے جن میں شمیم بی بی زوجہ عبدالغفور، گلنازد ختر عبدالغفور ،مسرت بی بی دختر (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

عبدالغفور ،عامر خان ولدعبدالغفوربھرانی،نجمہ بی بی دختربشیراحمد،سکینہ بی بی زوجہ سردار،ناذیہ بی بی دخترخورشید،نادیہ زوجہ شعیب،ریاض ولدفقیر محمد،عنبرین دخترخورشیدکی حالت تشویش ناک بتلائی گئی ہے،ڈپٹی ڈی ایچ اوہیلتھ کوٹ ادوڈاکٹررائے وارث علی نے رابطہ کرنے پرمتاثرہ خاندان کے علاج کے لیے ٹیمیں بھیجنے سے معذرت کرلی جبکہ سی اوہیلتھ مظفرگڑھ کانمبربندتھاتاہم تشویش ناک حالت کے باعث صدرپریس کلب دائرہ دین پناہ حنیف سیماب کی نشاندہی پرڈی سی مظفرگڑھ سیف انورجپہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادوکی قیادت میں ہیلتھ ٹیمیں متاثرہ مقامات پرروانہ کردی گئیں جنہوں نے گیسٹرومیں مبتلامریضوں کاعلاج ہنگامی بنیادوں پرشروع کردیا۔تاہم3مریضوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہونے کی بناپرانہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادومنتقل کردیاگیا۔