سرجانی ٹاؤن،سی این جی اسٹیشن سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

سرجانی ٹاؤن،سی این جی اسٹیشن سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں شہ زور ٹرک میں سوار ڈاکوؤں نے سی این جی اسٹیشن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنانے کے بعد دروازے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور توڑ پھوڑ کرکے اسٹیشن کو نقصان پہنچایا۔ گلشن اقبال کی رہائشی فیملی کو موٹر سائیکل سوار 6 ملزمان نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عید اور باسی عید کی درمیانی شب سرجانی ٹاؤن میں الرفیع سی این جی اسٹیشن پر شہ زور ٹرک میں سوار ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کرکے شیشے اور دروازے توڑ دیئے۔ ملزمان نے اسٹرنگ روم کی چابی نہ ملنے پر اسٹرانگ روم کا دروازہ توڑ دیا اور تجوری میں رکھی ہوئی 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پونے گھنٹے تک دیدہ دلیری سے واردات میں مصروف رہے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھر گلشن اقبال بلاک نمبر 4 کی رہائشی فیملی کو تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے اس وقت گھیر کر لوٹ مار کی جب وہ رشتہ داروں سے ملنے کے لئے جارہے تھے۔