مفتی محمد نعیم نے دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی مانگ لی

مفتی محمد نعیم نے دھمکیاں ملنے پر سیکورٹی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ بنوریہ العالمیہ سائٹ کے مہتتم مفتی محمد نعیم نے نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی مانگ لی ہے۔ مفتی محمد نعیم نے آئی جی سندھ کو بھیجے گئے خط میں بتایا ہے کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات دیئے جارہے ہیں۔ اس لئے نوٹس لے کر انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔