شیر گڑھ،عید کے دوران مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق، خاتون سمیت 4زخمی

شیر گڑھ،عید کے دوران مختلف واقعات میں3افراد جاں بحق، خاتون سمیت 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیر گڑھ(نامہ نگار)تھانہ لوند خوڑ ،خر کئی کے حدود میں عیدکے دوران مختلف واقعات میں بچی سمیت تین افراد جان بحق جبکہ خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے پہلا واقعہ خرکئی میں پیش آیا جہاں تین دوست اویس ولد محمد الیاس ،حسین ولد محمد امین اورنعمان ولد غنی ساکنان مرجانی غونڈئی چیل موٹر سائیکل پر عید کے کپڑے لینے بازار جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں اویس ولد محمد الیاس اور حسین ولد محمد امین موقع پر جان بحق جبکہ نعمان ولد غنی شدید زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دونوں بھائی عدنان،بلال پسران اصغر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کئے گئے دوسرا واقعہ تھانہ لوندخوڑ کے حدود میں پیش آیا جہاں جنگہ روڈ پر تیز رفتارایکس ایل ائی موٹر کارجسے ڈرائیورسلمان ولد ابراہیم سکنہ راموڑہ لوند خوڑ چلا رہے تھے نے سڑک پار کرنے والی ماں ،بیٹی کو کچل ڈالا جس سے کمسن بچی ارم ناز موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ خاتون مسماۃ(ش) شدید زخمی ہوگئی لوند خوڑ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا تیسرے واقعے میں ملزمان مجاہد،عثمان نے رقم کے تنازعے پر فائرنگ کرکے سراج ولد زیارت گل سکنہ شامیلات کو زخمی کردیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

Back to Conversion Tool