چارسدہ ،دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر نہر میں نہانے پر 33 گرفتار

چارسدہ ،دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر نہر میں نہانے پر 33 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) عید الفطر کے دوران دریاؤں میں نہانے پر ضلعی انتظامیہ کی دفعہ 144کے تحت پابندی کی خلاف ورزی پر 33افراد پابند سلاسل ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی چارسدہ غافر اللہ خان نے دریائے خیالی اور سردریاب میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے اور نہانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی ۔ اس موقع پر 33افراد کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا گیا جن کے خلاف دفعہ 188کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔