ممنون حسین تاجکستان روانہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر

ممنون حسین تاجکستان روانہ صادق سنجرانی قائم مقام صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)صادق سنجرانی نے قائم مقام صدرکا عہدہ سنبھال لیا،صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،قائم مقام صدر صادق سنجرانی آج کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے،صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان روانہ ہو گئے ہیں ، جہاں پر پانی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور تاجک ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق صدر ممنون حسین کو دورے کی دعوت تاجک صدر امام علی رحمانوف نے دی ہے، صدر مملکت پانی اور پائیدار ترقی کے عنوان سے 20 جون کو منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ صدرمملکت ممنون حسین کا تاجکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی و علاقائی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
ممنون حسین