ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 جون19    منگل۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت و توقیر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔

برج ثور
 جون19     منگل۔تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ دوسروں کے ساتھ اپنے طرز عمل کو سنجیدہ بنائیں تو بہتر نتائج جلد سامنے آسکتے ہیں۔

برج جوزا
 جون19    منگل۔گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا جس سے ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہونگی۔ کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

برج سرطان
 جون19   منگل۔ کاروباری و گھریلو مصروفیت میں اضافہ کی وجہ سے ذہنی ٹینشن میں اضافہ ہو گا۔دوستوں کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا آپ حاضر دماغی اور دانشمندی سے کام لیں۔

برج اسد
 جون19      منگل۔نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جذبات امور توجہ طلب ہونگے۔ ساتھ کام کرنے والے ساتھی یا اہل خانہ کے ساتھ اُلجھنے کی ہرگز کوشش نہ کریں ایسا کرنا آپ کے لئے باعث زحمت ثابت ہوگا۔

برج سنبلہ
 جون19   منگل۔کسی کاروباری یا شراکتی منصوبے سے مالی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔نجی امور کی انجام دہی اور مکمل کرنے کے سلسلے میں کوشاں رہیں گے۔ کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں ۔ 

برج میزان
 جون19    منگل۔آج گزشتہ کئے گئے کاروباری معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا ہی بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔مالی معاملات درپیش ہونگے۔

برج عقرب
 جون19    منگل۔آج کسی بھی معاملے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مت کریں کیونکہ پہلے ہی آپ کو اس وجہ سے کافی نقصانات ہو چکے ہیں لہٰذا اپنی سوچ سمجھ کو خاطر میں لا کر تخلیقی کام سرانجام دیں۔

برج قوس
 جون19   منگل۔ملازمت سے متعلقہ معاملات بہتر طور پر حل ہو سکیں گے۔ذہن پر سکون رہے گا۔ شراکتی کاروبار وسعت اختیار کر سکے گا جس کے باعث مالی پوزیشن بھی مزید بہتر ہوگی۔

برج جدی
 جون19    منگل۔سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے آپ کو کافی حد تک پر سکون محسوس کریں گے۔ملازمتی امور کی ادائیگی بہتر طور پر ہو سکے گی۔ کاروباری پوزیشن میں استحکام کے لئے محنت درکار ہوگی۔

برج دلو
 جون19    منگل۔نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ نیا کام شروع کرنا مبارک ثابت ہو گا ۔ دوسروں کے ساتھ مذہبی گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔

برج حوت
 جون19  منگل۔کاروباری معاہدے طے پانے کا امکان ہے اس دوران ہوش مندی اور دانشمندی سے کام لیں اور قانونی دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں عدم توجہی نہ برتیں دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔