عمران خان مخالفین کے سر پر سوار،تمام اعتراضات جھوٹ پر مبنی ہیں،بابر اعوان

عمران خان مخالفین کے سر پر سوار،تمام اعتراضات جھوٹ پر مبنی ہیں،بابر اعوان
عمران خان مخالفین کے سر پر سوار،تمام اعتراضات جھوٹ پر مبنی ہیں،بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان مخالفین کے سر پر سوار ہیں، کاغذات لاہور میں بیٹھ کر تیار کیے گئے، تمام اعتراضات جھوٹ پر مبنی ہیں۔
بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کا نا جائز پیسہ کبھی کتاب کی صورت میں بولتا ہے،ان لوگوں نے شہید بی بی کی تصاویرجہازسے پھینکیں، سیتا وائٹ کی بہن نے جو درخواست دائر کی اس میں بھی عمران خان کا نام نہیں، یہ دستاویزات پکوڑے والے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ثبوت کے طور پر پیش کئے گئے کاغذات تصدیق شدہ نہیں، یہ دستاویزات کون بھیج رہا ہے، کون لا رہا ہے، کچھ پتا نہیں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان مخالفین کے اعصاب پر سوار ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے 100 دن کا پلان لائے ہیں، اس طرح کے ایشوز سے ہمارا ووٹر متاثرنہیں ہوگا، کرائے کا گوریلا کونسلر کا الیکشن بھی لڑے تو جیت نہیں سکتا۔