متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن کیلئے ایسا کام کرنے کا فیصلہ سنا دیا کہ غیرملکیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن کیلئے ایسا کام کرنے کا ...
متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی طورپر مقیم تارکین وطن کیلئے ایسا کام کرنے کا فیصلہ سنا دیا کہ غیرملکیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں شناخت اور شہریت سے متعلق وفاقی ادارہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث غیر ملکیوں کیلئے عام معافی متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے غیر قانونی طور پر مقیم افرادکو اپنے ویزے کی تصدیق کیلئے رعایتی مُدّت فراہم کی جائےگی۔

روزنامہ جنگ کے مطابقمتحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایسے رہائشی اسٹیٹس کے حامل لوگوں کو کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں ہوگا اور خلاف ورزیوں پر جرمانے بھی ان پر عائد نہیں ہونگے۔’’اپنے اسٹیٹس کی تصدیق کے ذریعے خود کو محفوظ کریں‘‘ نامی نئی اسکیم جلد ہی متعارف کروائی جائی گی۔

شناخت اور شہریت کےوفاقی ادارے کے چیئرمین علی محمد بن حماد الشمسی نے بھی کہاہےکہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے پاس 2 آپشنز ہونگے یا تو قانونی فیس ادا کرکےاپنی قانونی رہائشی حیثیت کی تصدیق کروائی جائے یا پھر رضاکارانہ طور پر بغیر کسی قانونی کارروائی کے متحدہ عرب امارات چھوڑ دیں۔ اماراتی حکام نے خلاف ورزیوں میںملوث تمام افرادپرزور دیا ہےکہ وہ اس آنے والی ایمنسٹی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

عرب دنیا -