نیب ریفرنسز،نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

نیب ریفرنسز،نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
نیب ریفرنسز،نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں چار روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی،نوازشریف اور مریم نوازکی جانب سے حاضری سے 7روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کئی گئی، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے ،نوازشریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے پاس رہنا ضروری ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازکو 7 روز کا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف اور مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں 4 روز کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔