سیتا وائٹ کا معاملہ، پاکستان میں ٹیریان کے نانوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے، بابر اعوان

سیتا وائٹ کا معاملہ، پاکستان میں ٹیریان کے نانوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے، بابر ...
سیتا وائٹ کا معاملہ، پاکستان میں ٹیریان کے نانوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے، بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جھوٹے الزام لگانیوالوں کیخلاف کذب کا کیس دائر کر کے سزا دلوائیں گے،سیتا وائٹ کی 26 سالہ بیٹی نے عمران خان پر کبھی کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا لیکن پاکستان میں موجود ٹیریان کے نانوں کو بہت تکلیف ہورہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف پٹیشن نہیں تہمت لگائی جارہی ہے، آج نواز شریف کے پیسے نے ثابت کیا کہ وہ بولتا ہے، ہم میڈیا ٹرائل سے نہیں گھبرائیں گے۔

بابر اعوان نے کہا کہ امریکا میں شاہد خاقان عباسی کا پورا لباس اتارا گیا کوئی نہیں بولا لیکن عمران خان نے مدینہ منورہ میں جوتے اتارے تو پروپیگنڈہ شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نادرا میں 3 سے زائد افراد نے ڈیٹا لیک کیا جسکی وجہ سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین نادرا کی برطرفی کے لئے خط بھی لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ ضلعوں میں بھی بیورو کریسی تبدیل کی جائے اور بلدیاتی سیٹ اپ کو معطل کیا جائے۔