میر ہزار خان میں پسند کی شادی پر لڑکے کی ماں ، حافظ آباد میں بچی سے مبینہ زیادتی

میر ہزار خان میں پسند کی شادی پر لڑکے کی ماں ، حافظ آباد میں بچی سے مبینہ ...
میر ہزار خان میں پسند کی شادی پر لڑکے کی ماں ، حافظ آباد میں بچی سے مبینہ زیادتی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

میر ہزار خان ، یوریوالہ (ویب ڈیسک) حافظ آباد میں درندہ صفت نواجوان نے 7سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میر ہزار خان میں پسند کی شادی پر مخالفین کی لڑکے کی والدہ کیساتھ مبینہ زیادتی‘ ویڈیو بنالی۔ تفصیلات کے مطابق ، بستی ہزاری کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کے بیٹے فیصل نے غلام فرید موہانہ کی بیٹی سے پسند کی شادی کی جس کا عدالت میں نکاح ہوا۔ اس کے بعد فیصل کو لڑکی کے والد کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ آخر کار درجن بھر لوگ رات کے وقت بھر میں داخل ہوئے اور نقدی اور زیورات کے ساتھ ساتھ خاتون اور اسکی بہو کو بھی ساتھ لے گئے ۔ وہ خاتون کو سید تشکیل شاہ کے باغ میں لے گئے اور باری باری زیادتی کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے اور پھر اسے بے ہوشی اور برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ 2ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوئے اور نہ ہی خاتون کی بہت بازیاب کرائی گئی ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا کہ اسکی بہو کو بازیاب کرایا جائے اور ملزموں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ ادھر ، بوریوالہ کے گاؤں پریاں والا کے رہائشی غریب محنت کش اکبر علی کی بیٹی کو علاقہ کے بااثر افراد شریف ، محمد شہباز ، رضا احمد نے زبردستی گھر سے اٹھا لیا اورلے گئے۔ لڑکی ملزمان کے چنگل سے جان چھڑا کر گھر پہنچی تو اس نے والدین کو بتایا کہ ملزمان اس کو ایک مکان پر لے گئے اور وہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس نے بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ متاثرین نے آر پی او ملتان اور ڈی پی اووہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وقوعہ کی کی میرٹ پر تفتیش کر کے بااثر ملزمان کو گرفتار اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ ادھر ، حافظ آباد میں درندہ صفت نوجوان نے 7سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حافظ آباد کے محلہ تاجپورہ میں مظہر اقبال کی 7سالہ بیٹی ملزم اسد سہیل کے گھر پڑھنے کیلئے گئی جہاں ملزم نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزم اسد سہیل کو گرفتار کر لیا ہے اور بچی کے میڈیکل کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد