این اے 155 ، جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ، عامر ڈوگر پر اعتراضات مسترد
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹرننگ افسر نے این اے 155 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارجاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ تحریک انصاف کے این اے 155 سے امیدوار عامر ڈوگر پر اعتراضات مستردکر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جاوید ہاشمی اور پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر پر اعتراضات کی سماعت کی، آر او نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ عامر ڈوگر پر اعتراضات مسترد کردیئے ،جبکہ پی پی 217 سے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظوربھی کر لئے گئے۔