موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ، اسحاق ڈار نیب طلب

موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ، اسحاق ڈار نیب طلب
موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ، اسحاق ڈار نیب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے موبائل فور جی سروس کا مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ دینے پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج ہی راولپنڈی آفس طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے سمن اسحاق ڈار کی منسٹرز انکلیو میں رہائشگاہ پر بھجوادیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق تفتیش کرنا ہے، آج ہی نیب راولپنڈی کے دفتر میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔
یاد رہے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت بھی جاری ہے، جس میں سابق وززیر خزانہ کو اشہتاری قرار دیا جاچکا ہے۔