پرواز میں بھکاری گھس گیا اور پھر ۔ ۔ ۔

پرواز میں بھکاری گھس گیا اور پھر ۔ ۔ ۔
پرواز میں بھکاری گھس گیا اور پھر ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ایک بھکاری سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دے کر نجی ایئرلائن کے جہاز میں جا گھساجہاں مسافروں سے بھیک مانگنا شروع کردی، یہ دعویٰ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو ز اور تبصروں میں کیاگیا۔قبل ازیں سوشل میڈ یا پر یہ افواہ سرگرم تھی کہ یہ نجی ائیر لائن پاکستان کی ہے تاہم سو ل ایوی ایشن حکام نے اس خبر کی تردید کردی ہے , اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی اور یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ دوحہ سے شیراز جانیوالی ایرانی پرواز میں بنائی گئی تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کیساتھ جوڑ دیا۔ 

ضرور پڑھیں:ؔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر سول ایوی ایشن بھی میدان میں، دراصل واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی 
طیارے میں اچانک ایک بھکاری آگیا جس نے بھیک مانگنا شروع کردی ، اس بھکاری کو دیکھتے ہی ایک مسافر نے ویڈیو بنانا شروع کردی جبکہ کئی دیگر مسافروں نے بھیک دینا شروع کردی، بھکاری نے ہاتھ میں ایک لفافہ پکڑ رکھا تھا جس میں وہ بھیک وصول کرتارہا، ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ بھکاری سندھی زبان میں بول رہاہے ۔

دنیانیوز نے ایئرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بھکاری نے باقاعدہ ٹکٹ خریدی اور بظاہر وہ سواری تھا لیکن بھکاری نکلا، ذرائع کاکہناتھاکہ جیسے ہی جہاز  نے اڑان بھری تو بھکاری نے بھیک مانگنا شروع کردی اور مالی پریشانیوں اور گھر سے بے دخلی کا ذکر کیا جس پر ساتھی مسافروں نے اس کی مدد بھی کی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ بھکاری مسافر کو انگریزی بھی آتی تھی ۔ 
بھکاری کے طیارے میں پہنچ جانے پر عملہ پریشان دکھائی دیا اور بھکاری سے بیٹھ جانے  کی منتیں کرتارہا لیکن اس نے اپنا کام مکمل کرکے دم لیا۔ویڈیو دیکھئے