این اے 53 ،عائشہ گلالئی نے عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے کاغذات چیلنج کردیئے

این اے 53 ،عائشہ گلالئی نے عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے کاغذات چیلنج ...
این اے 53 ،عائشہ گلالئی نے عمران خان اور شاہد خاقان عباسی کے کاغذات چیلنج کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات چیلنج کردیئے اورچیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اعتراضات آراوکوجمع کرادیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور چیئرپرسن پی ٹی آئی (جی)عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے اور کپتان کیخلاف اعتراضات آراو کو جمع کرا دیئے۔
عائشہ گلالئی کا کہناتھاکہ شاہدخاقان عباسی نے قرضہ بھی معاف کرایا ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی پرتھانا سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں دھرنا2014میں کریمنل کیس ہے،عمران خان پرمختلف عدالتوں میں فوجداری مقدمات ہیں،مفرورہیں،عمران خان نے پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا ۔
عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بیٹی بھی ہے جسے ظاہر نہیں کیا گیا ، اس کے علاوہ عمران خان کی مکڑیال سمیت کئی جائیدادیں ہیں جوکاغذات نامزدگی میں درج نہیں،عمران خان نے کہا تھاکہ قرضے نہیں لوں گا،پھربھی325ارب کے قرضے لیے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان صادق اورامین نہیں رہے،لہٰذادونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں ۔
ریٹرننگ افسرنے عمران خان کےخلاف عائشہ گلالئی کے اعتراضات لے کررکھ لیے،آر او کا کہناتھا کہ سکروٹنی سے قبل اعتراضات دائر کئے جا سکتے تھے،عمران خان کے کاغذات کی سکروٹنی ہو چکی ہے،اب سکروٹنی کاوقت گزرچکا ہے ،اس لئے اعتراضات نہیں لے سکتے۔