”طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش نہیں آیا بلکہ۔۔۔“ سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی میدان میں آ گئی، ایسی حقیقت بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

”طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش نہیں آیا بلکہ۔۔۔“ ...
”طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش نہیں آیا بلکہ۔۔۔“ سوشل میڈیا پر ویڈیو آنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی میدان میں آ گئی، ایسی حقیقت بتا دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے میں بھیک مانگنے کے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کراچی میں لی گئی اس تصویر نے روس میں ایسی کھلبلی مچائی کہ حکومت پریشان ہو گئی، ایسا کیا ہو گیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 
گزشتہ دنوں ایک بھکاری کے طیارے میں مسافروں سے بھیک مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور کہا جانے لگا کہ یہ ویڈیو پاکستانی ائیرلائن کی ہے اور یہ واقعہ کراچی ائیرپورٹ پر پیش آیا ۔ 


سوشل میڈیا صارفین نے روایتی طور پر تصدیق اور تحقیق کے بغیر ویڈیو شیئر کی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے جس نے انکشاف کیا ہے کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کے کسی ائیر پورٹ پر پیش نہیں آیا جبکہ میڈیا کراچی ائیرپورٹ پر واقعہ پیش آنے سے متعلق چلنے والی خبریں بھی غلط ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں بھیک مانگنے کا واقعہ دوحہ سے شیراز جانیوالی  ایرانی  پرواز میں ایرانی مسافرنے بھیک مانگی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جب ائیرہوسٹس اور فلائٹ اٹینڈنٹ اسے اپنی سیٹ پر بیٹھنے کو کہہ رہے تھے تو دو مسافروں نے اسے بھیک بھی دیا۔ جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص جب اپنا موبائل سیٹ پر لگی سکرین پر کی جانب سے جاتا ہے تو سکرین پر بھی یہ لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ فلائٹ دوحہ سے شیراز جا رہی ہے۔