حنیف عباسی اور چوہدری تنویر میں طویل عرصے سے جاری لڑائی ختم ہوگئی،دونوں کا آئندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

حنیف عباسی اور چوہدری تنویر میں طویل عرصے سے جاری لڑائی ختم ہوگئی،دونوں کا ...
حنیف عباسی اور چوہدری تنویر میں طویل عرصے سے جاری لڑائی ختم ہوگئی،دونوں کا آئندہ الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے راولپنڈی میں دو رہنماؤں میں طویل عرصے سے جاری لڑائی ختم ہو گئی، سینیٹر چودھری تنویر اور حنیف عباسی نے اختلافات ختم کر کے آئندہ الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے چودھری تنویر سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں مسلم لیگ ن کے راولپنڈی سے دیگر ٹکٹ ہولڈرز بھی موجود تھے۔ چودھری تنویر اور حنیف عباسی کا تمام اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد اس عزم کا اعادہ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
چودھری تنویر کے بیٹے دانیال چودھری این اے 62 جبکہ حنیف عباسی این اے60 راولپنڈی سے ن لیگ کے امیدوار ہیں، نواز شریف نے دونوں رہنماؤں کو ذاتی اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔