پاکستان ہاوس کویت میں عید ملن پارٹی
کویت (محمد عرفان شفیق سے) کویت میں سفیر پاکستان غلام دستگیر اورانکی اہلیہ کی جانب سے عید ملن کا انعقاد کیا گیا جو پاکستان ہاوس میں منعقد ہوئی۔ عید ملن میں پاکستانی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو عید کی مبارکباد پیش کی تو کمیونٹی ویلفیئراتاشی ڈاکٹر جاوید عمر نے بھی اپنے پیغام میں کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ سابق ممبر اوپیک اور ڈائریکٹرپاکستان بزنس سنٹر حافظ شبیر ،پاکستان ویمن فورم کی صدر مس نادیہ ارشد نے اس موقع پر کہا کہ عید ملن تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت سے ایک دوسرے سے ملنے کا موقع ملتا ہے۔
اہلیہ سفیر پاکستان مسز غلام دستگیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی جانب سے کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ظہرانہ پیش کیا ۔