آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف ٹی 20 میچوں کیلئے 14 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہو گیا

آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف ٹی 20 میچوں کیلئے 14 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہو گیا
آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف ٹی 20 میچوں کیلئے 14 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 14 رکنی انگلش سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کراچی میں لی گئی اس تصویر نے روس میں ایسی کھلبلی مچائی کہ حکومت پریشان ہو گئی، ایسا کیا ہو گیا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے 
ٹی 20 سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی بیرسٹو، جیک بال، جوس بٹلر، ٹام کیورن، سیم کیورن، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی شامل ہیں۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 27 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا جس کے بعد انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 3 ٹی 20 میچ ہوں گے۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ تین جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ 6 جولائی کو کارڈیف میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 جولائی کو برسٹل میں ہو گا۔

مزید :

کھیل -