”پاکستان کرکٹ ایٹ اٹز بیسٹ، ون منٹ ڈاﺅن، نیکسٹ منٹ اپ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا کیچ پکڑے جانے پر یہ الفاظ کس کمنٹیٹر نے کہے تھے؟ دلچسپ معلومات جان کر آپ ہمیشہ اس شخص سے ’محبت‘ کریں گے

”پاکستان کرکٹ ایٹ اٹز بیسٹ، ون منٹ ڈاﺅن، نیکسٹ منٹ اپ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے ...
”پاکستان کرکٹ ایٹ اٹز بیسٹ، ون منٹ ڈاﺅن، نیکسٹ منٹ اپ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا کیچ پکڑے جانے پر یہ الفاظ کس کمنٹیٹر نے کہے تھے؟ دلچسپ معلومات جان کر آپ ہمیشہ اس شخص سے ’محبت‘ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل کی یادیں گزشتہ روز سے ایک مرتبہ پھر تازہ ہو گئی ہیں اور تمام پاکستانی بھرپور جوش و جذبے سے سالگرہ منانے میں مصروف ہیں۔


یوں تو یہ سارے کا سارا میچ ہی یادگار ہے مگر اس میچ میں کمنٹیٹرز نے بھی کچھ ایسے جملے اور الفاظ بولے جو تاریخ میں ’امر‘ ہو گئے ہیں اور پاکستانی جب بھی ان جملوں کو سنتے ہیں تو جسم میں ایک سنسنی سی دوڑ جاتی ہے۔
محمد عامر کی گیند پر ویرات کوہلی کا کیچ نکلا جو اظہر علی نے چھوڑ دیا اور اس پر سب پاکستانی ہی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے مگر اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے ان کا کیچ پکڑ لیا تو پوری دنیا میں پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی لیکن کمنٹیٹر نے اس موقع پر جو جملہ بولا وہ بھی ہمیشہ کیلئے ’امر‘ ہو گیا۔
جیسے ہی شاداب خان نے کیچ پکڑا تو کمنٹیٹر نے کہا ”ان دی ائیر۔۔۔۔ گون!!!! ہی از گون دی نیکسٹ بال۔۔۔ بریلینٹ فرام عامر۔۔۔ پاکستان کرکٹ ایٹ اٹز بیسٹ۔۔۔ ون منٹ ڈاﺅن۔۔۔ نیکسٹ منٹ اپ۔۔۔“


کمنٹیٹر کی جانب سے کہے گئے یہ الفاظ کہ ”پاکستان کرکٹ ایٹ اٹز بیسٹ۔۔۔ ون منٹ ڈاﺅن۔۔۔ نیکسٹ منٹ اپ۔۔۔“ ہر پاکستانی کو یاد ہیں اور جب بھی چیمپنز ٹرافی کی بات ہوتی ہے تو یہ الفاظ ہر پاکستانی کے کانوں میں گونجنے لگتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ الفاظ کہنے والا ”لیجنڈ“ کون ہے؟ تو جناب یہ کمنٹیٹر کوئی اور نہیں بلکہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈ کھلاڑی ناصر حسین ہیں جنہوں نے اپنے الفاظ کے ذریعے ویرات کوہلی کی وکٹ کو پاکستانیوں کیلئے اور بھی یادگار بنا دیا۔

مزید :

کھیل -