شہبازشریف کس سواری میں کلثوم نواز کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچے ؟ دیکھ کر پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اس وقت لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس موقع پر شہبازشریف بھی لندن میں ہی موجود ہیں جہاں انہوں نے کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ کیا تو وہ ٹیکسی کے ذریعے ہسپتال پہنچے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے صحافی فرید قریشی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ شہبازشریف کالے رنگ کی ٹیکسی میں سفر کے ہارلے سٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ۔بیگم کلثوم نواز اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں اور گزشتہ روز ڈاکٹرز نے نوازشریف کو ان کی حالت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اس لیے ابھی ان کو وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے۔صورت حال میں کوئی بہتری نہیں آئی ان کا ایک اور ریویو کیا جائے گاجس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا وینٹی لیٹر ہٹایاجائے یا نہیں۔ ڈاکٹرز نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کلثوم نواز کی حالت مزید نہیں بگڑی لیکن اس میں اب تک کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔ انہوں نے6دن میں صرف ایک مرتبہ اپنی پتلیوں کوحرکت دی ہے۔ ڈاکٹر ز کے مطابق کلثوم نواز کی حالت انتائی تشویشناک ہے اور وہ ابھی وینٹی لیٹر ہٹانے کا مشورہ نہیں دیں گے ۔
ویڈیو دیکھیں: