فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے قراة العین بلوچ نے انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ساتھ پنجابی میں گانا ریلز کردیا،سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے قراة العین بلوچ نے انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ساتھ پنجابی میں ...
فیفا ورلڈ کپ 2018کے لیے قراة العین بلوچ نے انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ساتھ پنجابی میں گانا ریلز کردیا،سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی گلوکارہ قر اةالعین بلوچ اور انٹرنیشل آرٹسٹ جیسن ڈیرولو کی آواز میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے گانا ’کلرز‘ ریلیز ہوگیا۔نجی کوک کمپنی کی پیشکش سے بننے والے اس گانے کو انگریزی زبان میں گلوکار جیسن ڈیرولو نے جبکہ پنجابی اور اردو زبان میں کیو بی نے گایا ہے۔


کیو بی پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہیں فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے جیسن ڈیرولو کے ساتھ گانا گانے کا موقع ملا ہے، جس پر انہوں نے فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2018 کے حوالے سے یہ گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، جس کی ویڈیو کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگ فیفا ورلڈ کپ کا جشن منا رہے ہیں، خصوصاً پاکستانی کس طرح فٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا ہیں۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ دنیا کہ تمام لوگ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود بھی متحد ہوکر فٹبال میچز دیکھ رہے ہیں جو ایک مثبت نشانی ہے۔تاہم واضح رہے کہ یہ فٹبال ورلڈ کپ کا آفیشل گانا نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

تفریح -