فوزیہ قصوری کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے کیونکہ ۔۔۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک سر زمین پارٹی کی رہنما فوزیہ قصوری کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ۔فوزیہ قصوری ریٹرننگ افسر کو اپنی دوہری شہریت سے متعلق مطمئن نہ کر پائیں ۔
تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کو چھوڑ کر حال ہی میں پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے والی فوزیہ قصور ی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 247سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ایف آئی اے کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق فوزیہ قصوری کے پاس امریکہ کی شہریت بھی موجود ہے ۔تاہم فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے کی ایسے دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے تھے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اب امریکہ کی شہریت نہیں رکھتی ہیں ۔