پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں ،غیرملکی رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں ،غیرملکی رپورٹ میں انکشاف
پاکستان کے پاس بھارت سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں ،غیرملکی رپورٹ میں انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس 140سے 150جوہری ہتھیار ہیں اور بھارت کے پاس 130سے 140جوہری ہتھیار ہیں جبکہ چین کے پاس 280کے قریب جوہری ہتھیا ر موجود ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق جوہری طاقت کے حامل ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں میں کمی لا رہے ہیں لیکن یہ ممالک اپنی ٹیکنالوجی میں جدت بھی لارہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہے ہیں ۔ادارے کے سربراہ جان ایلیسن کا کہنا ہے کہ دنیا کی جانب سے جوہری اسلحے کی تخفیف کے لیے واضح عزم کی ضرورت ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ ،روس ،انگلینڈ ،فرانس ،چین ،بھارت ،پاکستان،اسرائیل اور شمالی کوریا کے پاس 14ہزار 465جوہری ہتھیار موجود ہیں جن میں سے 3ہزار 750جوہری ہتھیاروں کو اس سال کے شروع میں تعینات کردیا گیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -