عدل و انصاف فراہم کرنے والے اداروں اور ججز کا کردار شفاف ہونا کیوں ضروری ہے ؟۔۔۔

عدل و انصاف فراہم کرنے والے اداروں اور ججز کا کردار شفاف ہونا کیوں ضروری ہے ...
عدل و انصاف فراہم کرنے والے اداروں اور ججز کا کردار شفاف ہونا کیوں ضروری ہے ؟۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یہ ایک حقیقت ہے کہ جس ملک اور جس قوم کے انصاف فراہم کرنے والے ادارے مضبوط، غیر جانبدار اور آزاد ہوتے ہیں، وہ ملک و قوم مضبوط اور خوشحال ہوتی ہے،یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ باوردی اور جمہوری حکمرانوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی کہ عدلیہ اُن کے ماتحت ہو اور عدلیہ کا کام صرف اِس قدر ہو کہ اُس کے ہر جائز و ناجائز اقدام کے لئے تحفظ فراہم کرے ۔دنیا نے دیکھاجب تک اسلامی نظام عدل و انصاف کے سنہری اصول ہماری میراث رہے،مسلمان قوم اور معاشرے پھلتے،پھولتے رہے،ترقی و کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے رہے، اسلام بلاد عرب سے نکل کر شرق سے غرب تک غالب ہوگیا،کئی صدیوں تک اسلام کے اُس نظام عدل و انصاف کا ڈنکا بجتا رہاجس نے خلفائے راشدینؓ کے بعد بھی بیسیوں حکمرانوں کو ملزموں کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا،یہ اسلام ہی کا نظام عدل تھا جس نے انصاف قائم کرکے دنیا کو امن وسکون کا گہوارہ بنادیا،مگر افسوس اسلام کے دیگر سنہری اصولوں کی طرح آج ہمارا نظام عدل بھی اغیار کے پاس دکھائی دیتاہے،اسلامی مملکتیں  انحطاط کا شکار،ہمارے معاشرے عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی سے محروم، ظلم و جبر،اقرباء پروری،بدعنوانی اور کرپشن جیسے ناسوروں سے سڑ رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -