نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دینے پر احسن اقبال کھل کر چوہدری نثار کے سامنے آگئے
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی رہنما احسن اقبال اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں تاہم چوہدری نثار کی جانب سے نواز شریف کے خلاف بیان پر احسن اقبال ایک بار پھر میدان میں آگئے ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ اور مریم نواز کی والدہ زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ایسے میں تو بد ترین دشمن بھی حساب کتاب موخر کردیتے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدر ی نثار نے کہا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا کردار سامنے لانا چاہتا تھا لیکن بیگم کلثوم نواز کی حالت تشویشناک ہے اور شریف خاندان اس وقت مشکلات سے گزر رہا ہے اس لیے میں ابھی یہ بات نہیں کروں گا ۔