کیا ہم من حیث القوم کرپٹ ہیں ؟؟؟ایسی فکر انگیز ویڈیو جو ہمیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی
کرپشن ایک ایسا مرض ہے جو چھوت کی طرح پھیلتا ہے اور معاشرے کو کھا جاتا ہے، ہم سب جانتے ہیں کہ اس موذی مرض نے ہماری سماجی، سیاسی اور روحانی زندگی کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔کرپشن آکاس بیل کی طرح سے ہے یعنی وہ زرد بیل جو درختوں کو جکڑ کر ان کی زندگی چوس لیتی ہے،یہ ایک ایسی لعنت ہے کہ اگر ایک بار یہ کسی معاشرہ پر آگرے تو ایک شاخ سے اگلی اور اگلی شاخ کو جکڑتی چلی جاتی ہے حتیٰ کہ زرد ویرانی کے سوا کچھ باقی نہیں رہتا، یہاں تک کہ معاشرہ کی اخلاقی صحت کے محافظ مذہبی اور تعلیمی ادارے بھی اس کا شکار ہو جاتے ہے۔کسی برائی کے خلاف جد وجہد کا انحصار معاشرے کے اخلاقی معیاروں پر ہوتا ہے، اہمیت اس بات کی ہوتی ہے کے ہم کس بات کو رد اور کس کو قبول کرتے ہیں؟بد عنوانی کے رویوں کے ساتھ بدعنوانی کا مقابلہ ممکن نہیں کیونکہ ۔۔۔۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔