سوشل میڈیا پر چلنے والی یہ ویڈیو جس میں سیکیورٹی گارڈ بس ہوسٹس کو تھپڑ مار رہاہے ، یہ لڑکی فیصل آباد میں گارڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والی مہوش نہیں بلکہ دراصل کون ہے ؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ سن کر آپ بھی کہیں گے ’انسانیت ختم ہو گئی ‘
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد میں سیکیورٹی گارڈ نے بس ہوسٹس مہوش کو شادی سے انکار پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور اس واقعے نے پاکستانیوں کے دلوں کو رنجیدہ کر دیاہے تاہم اب ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سیکیورٹی گارڈ بس میں کھڑا ہو کر مسلسل بس ہوسٹس پر ہاتھ اٹھا رہاہے جبکہ قریب کھڑا ایک شخص اسے روکنے کی کوشش کر رہاہے اور اس لڑکی کو بھی مہوش قرار دیا جارہاہے تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جس وقت مقتول مہوش کی والدہ کو دکھائی گئی تو ان کا کہناتھا کہ یہ ان کی بیٹی نہیں ہے لیکن کسی بھی بیٹی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے ، ایسا کسی کی بھی بیٹی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے ،بیٹیوں کی حفاظت کرنی چاہیے ، مسافروں کو چاہیے کہ ان کی عزت کریں کیونکہ یہ بھی کسی کی بیٹی اور عزت ہیں ۔
ویڈیو دیکھیں: