امریکا اور جنوبی کوریا کا دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اگست میں معطل کرنے کا اعلان
سیول(این این آئی)امریکا اور جنوبی کوریا نے دونوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقوں کو اگست میں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریائی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں نے فریڈم گارجیئن نامی فوجی مشقوں کی تمام کارروائیاں معطل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پینٹاگون نے بھی تصدیق کی ہے کہ اگست میں یہ فوجی مشقیں روک دی جائیں گی۔رواں ہفتے اس معاملے پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر خارجہ، دفاع اور ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔