شاہ رخ خان میرے بچپن کی محبت ہیں : ماہرہ خان کا انکشاف
لاہور ( این این آئی)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان میرے بچپن کی محبت ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کا ایک انٹرو یو میں ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ اگر مجھے شاہ رخ خان یا فواد خان میں سے کسی ایک کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے کہا جائے تو میرے لیے بڑا مشکل ہو جائے گا کیونکہ شاہ رخ خان میرے بچپن کی محبت ہیں جبکہ فواد خان میرا ہیرو ہے مگر میں فواد خان کو بچالوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر پر بالی ووڈ کی فلموں پر پابندی ایک ہفتے نہیں بلکہ ایک ماہ تک رہنی چاہیے تھی جس سے پاکستانی فلموں کو بڑا فروغ ملنا تھا اور نئے فلمسازوں کی حوصلہ افزائی بھی ہونی تھی مگر2ہفتے تک پابندی کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی فلموں پر اچانک ایک ہفتے کی پابندی کر نا زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کرتی جا رہی ہے اور ایک دن ہم بالی ووڈ کے برابر کھڑے ہوں گے مگر اس کے لئے ہمیں لازمی کچھ انتظار کرنا پڑے گا ۔