”مجھے جنسی طور پر ۔۔۔“ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے انتہائی دردناک انکشاف کر دیا ، جان کر ہر پاکستانی ہل کر رہ جائے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عافیہ صدیقی کو پاکستان سے گئے ہوئے 15 برس بیت چکے ہیں اور امریکی جیل میں قید ہیں لیکن ابھی تک واپس لانے میں پاکستانی حکومت کامیاب نہیں ہو سکی ہے تاہم اب ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی تازہ رپورٹ طلب کی تھی جس پر امریکہ میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ان سے ملاقات کی اور رپورٹ پاکستان بھجوائی جو کہ سپریم کورٹ میں جمع ہو کروائی جاچکی ہے جس میں خوفناک انکشاف کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ پاکستانی قونصل جنرل نے جو رپورٹ جمع کروائی ہے اس میں انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جس جیل میں قید ہیں اس کی اخلاقی کیفیت بہت ہی بد تر ہے ، مردو زن جنسی ہراسگی میں مبتلا رہتے ہیں ، دھمکیاں دی جاتی ہیں ، جس کمرے میں انہیں رکھا جاتاہے اس میں اتنا شور کیا جاتاہے کہ آرام ہی میسر نہیں ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے قونصل جنرل عائشہ فاروقی کو بتایا کہ ایک جیلر ہے جس کا نام رامی ریز ہے اس نے عافیہ صدیقی کی شال پر پیشاب کر دیا ،جو کہ وہ اپنی والدہ کیلئے بنا رہی تھیں، ابھی وہ چھٹی پر ہے لیکن حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے اسے تبدیل کروایا جائے اور دوبارہ اسے سیل میں تعینا ت نہ کیا جائے ، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ عافیہ صدیقی نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا کہ ان کی کیس سپر وائزر عینی نیبلٹ نے دیگر دو افراد کے ساتھ مل کر ان کو جنسی زیادی کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی اورکمرے سے چیزیں اٹھا کر لے گئے ۔ قونصل جنرل نے عافیہ صدیقی سے پوچھا کہ آپ پر اتنے حملے ہو چکے ہیں تو آپ محفوظ کیسے ہیں جس پر عافیہ صدیقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے اللہ نے محفوظ رکھا ہواہے ۔
عائشہ فاروقی نے اپنی رپورٹ میں درخواست کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطے کیے جائیں ، عافیہ صدیقی کی جیل کو تبدیل کروایا جائے اور انہیں بہتر ماحول میں منتقل کرنے کے بعد ان کی رہائی کی کوششوں کو تیز کیا جائے ۔