عمران خان نے نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو ایسا خط لکھ دیا کہ نواز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نگران وزیر اعظم ناصر الملک کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا کو عہدے سے ہٹا یا جائے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اپنے خط میں عمران خان نے کہا کہ 3خامیوں کے باعث شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ،گورنر خیبر پختونخواہ کے پاس فاٹا کے انتظامی اختیارات ہیں اور ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقبال ظفر جھگڑا فاٹا کے سیاسی امور میں مداخلت کر رہے ہیں ،انہیں فوری طور پر گورنر خیبر پختونخواہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے ۔عمران خان نے کہا کہ وفاق کے ماتحت بیورو کریسی کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا ،ن لیگ کے تعینات کردہ افسران الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں ،سندھ اور پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی انتظامیہ ہے او ر یہ انتظامیہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے امید واروں کو سپورٹ کر رہی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومت ہماری درخواست پر غور اور کارروائی کرے ۔