میر شبیر علی بجرانی کا عام انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کا امکان، ریٹرنگ افسر نے تمام امیدواروں کے کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے

Jun 19, 2018 | 08:41 PM

کشمور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شبیر علی بجرانی کاعام انتخابات 2018 میں بلا مقابلہ ہی منتخب ہونے والے پہلے سیاستدان بننے کا امکان ہے ۔
رپورٹس کے مطابق شبیر علی نے پی ایس 6 سے انتخاب لڑنے کیلئے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر کاغذت نامزدگی جع کروائے ہیں جو کہ منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ دیگر امیدواروں کے کاغذت نامزدگی ریٹرنگ افسر کی جانب سے مسترد کر دیئے گئے ہیں تاہم جس کے باعث ان کے بلامقابلہ ہی متنخب ہونے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔اگر کاغذت نامزدگی مسترد ہونے والے امیدواروں کی جانب سے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کے خلاف ٹریبونل میں اپیل دائر نہیں کی جاتی تو شبیر علی بلامقابلہ منتخب ہو جائیں گے ۔


یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ میر شبیر علی بجرانی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر ہزار خان بجرانی کے بیٹے ہیں جو کہ 2013 سے 2018 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ۔

مزیدخبریں