خادم پنجاب کے بعد شہباز شریف نے اپنے لیے نیا نام چن لیا ،کیا نام رکھا ؟جان کر آپکو بھی ہنسی آجائے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام کرائے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ،پنجاب میں بجلی کے منصوبوں پر کام کیا گیا ،سڑکوں کا جال بچھا یا گیا اور میٹرو بس پراجیکٹ بھی لگائے،اس عرصے کے دوران شہباز شریف نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کہلوانے کے بجائے خادم اعلیٰ پنجاب کہلوانا بہتر سمجھا ۔کئی جلسوں میں انہوں نے خود کو خادم اعلیٰ پنجاب کے نام سے پکارا ۔اب شہباز شریف نے اپنا نیا نام چن لیا ہے ۔
تفصیل کے مطا بق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اس بار قومی اسمبلی کی نشست پر بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت اعظمی کے لیے ان ہی کو نامزد کیا جائے گا ۔سیاسی صورتحال کی پیش نظر شہباز شریف نے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے ،اب انہوں نے خادم اعلی پنجاب کے بجائے خادم پاکستان کا انتخاب کیا ہے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اب شہباز شریف صوبائی نشست کے بجائے مرکزی نشست پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی تو پھر ممکنہ طور پر شہباز شریف ہی اگلے وزیر اعظم ہوں گے ،اس سیاسی صورتحال کی پیش نظر شہباز شریف اب خود کو خادم پاکستان کہلوانا پسند کریں گے ۔