’اپنے شوہروں کو میری جیسی لڑکیوں سے بچا کر رکھیں کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ خواتین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

’اپنے شوہروں کو میری جیسی لڑکیوں سے بچا کر رکھیں کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ...
’اپنے شوہروں کو میری جیسی لڑکیوں سے بچا کر رکھیں کیونکہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ خواتین کے بھی منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) لوسی ہیلڈن ایک نوجوان خوبرو برطانوی لڑکی ہیں جو آج اپنے دوست ایڈ کے ساتھ لندن کے ایک اوپن ایئرفوڈ فیسٹیول میں شریک ہیں۔ جیسے ہی ان کا دوست مشروبات لینے جاتا ہے تو گنجے سر والا ایک ادھیڑ عمر مرد تیزی سے لوسی کی جانب بڑھتا ہے۔ وہ پوچھتا ہے ”آپ کا نام کیا ہے؟“ پھر اگلے ہی لمحے وہ مسکراتے ہوئے کہتا ہے ”بتانے کی ضرورت نہیں، آپ کا جو بھی نام ہوگا بہت خوبصورت ہی ہوگا۔“ اور لوسی کہتی ہیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آ رہا ہے۔ شادی شدہ ادھیڑ عمر مرد انہیں ہر روز اور ہر جگہ اپنے دام میں پھانسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوسی کا کہنا ہے کہ یہ مرد عموماً عمر کے درمیانی حصے میں ہوتے ہیں اور جہاں کہیں انہیں کوئی خوبصورت نوجوان لڑکی نظر آتی ہے یہ اس کے پیچھے پڑجاتے ہیں۔ اپنی مثال بیان کرتے ہوئے انہوں نے شادی شدہ خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جیسی خوبرو نوجوان لڑکیوں سے اپنے شوہروں کو بچانے کی فکر کریں کیونکہ آج کل کے ادھیڑ عمر مردوں کو جا بجا ایسی نوجوان لڑکیاں ملتی ہیں جن پر فدا ہونے کے لئے وہ پہلے ہی تیار ہوتے ہیں۔
لوسی نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ”میری عمر تقریباً 28 سال ہے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ میری نسبت دو گنا عمر کے مرد مجھے اور میری عمر کی دیگر لڑکیوں کو پھنسانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔ میں نے ایک حالیہ تحقیق پڑھی جس کے مطابق خواتین تقریباً اپنے ہم عمر مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں لیکن مردوں کی جو بھی عمر ہوجائے ان کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ 20 سے 22 سال عمر کی لڑکیاں ہوتی ہیں۔ مجھے اس تحقیق کو پڑھ کر بالکل حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ میں تو خود ہر روز یہ دیکھ رہی ہوں۔ بس میں تو یہی کہوں گی کہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کو نوجوان لڑکیوں سے بچا کر رکھیں۔“