بھارت کی اسلامی ملک مالدیپ سے لڑائی ہوگئی، غصے میں آکر کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

بھارت کی اسلامی ملک مالدیپ سے لڑائی ہوگئی، غصے میں آکر کیا کام کردیا؟ جان کر ...
بھارت کی اسلامی ملک مالدیپ سے لڑائی ہوگئی، غصے میں آکر کیا کام کردیا؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ان کے دوغلے پن سے پاکستان تو بہت اچھی طرح آگاہ ہے لیکن برادر اسلامی ملک مالدیپ کو شاید اس مکاری اندازہ نہیں تھا۔ یہی تو وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ کے الیکشن کے لئے مالدیپ آخر تک بھارت پر اعتماد کرتا رہا لیکن بعد میں پتا چلا کہ بھارت نے اسے ہروا دیا۔ ایک جانب مالدیپ کی حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ بھارت نے اسے ووٹ دیا لیکن دوسری جانب سفارتی ذرائع نے دعویٰ کردیا ہے کہ بھارت نے ناصرف مالدیپ کو ووٹ نہیں دیا بلکہ اسے ہرانے کے لئے انڈونیشیا کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا۔ سلامتی کونسل میں ایشیا پیسفک سیٹ بالآخر مالدیپ کی شکست کے نتیجے میں انڈونیشیا کے حصے میں آ گئی ہے۔ مالدیپ کو صرف 46 ممالک کی حمایت ملی جبکہ انڈونیشیا کو 144ممالک نے ووٹ دیا۔
خفیہ رائے شماری 8 جون کے روز ہوئی تھی جس کی اندر کی خبریں اب سفارتی ذرائع سے باہر آرہی ہیں۔ ووٹنگ سے پہلے مالدیپ کا خیال تھا کہ اسے 30 ممالک نے حمایت کی زبانی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ 60 ممالک کے متعلق کہا جارہا تھا کہ انہوں نے حمایت کی تحریری یقین دہانی بھی کروادی ہے۔ بھارت آخر تک مالدیپ کو تعاون کا یقین دلاتا رہا لیکن اب پتا چلا ہے کہ دراصل یہ مالدیپ کی شکست کے لئے کوششیں کر رہا تھا، جو کامیاب بھی ٹھہریں۔
یا د رہے کہ بھارت مالدیپ کو بحرہند میں اپنے مخالف ممالک کی فہرست میں شامل کرتا ہے اور اسے نیچا دکھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے تحفے میں دئیے گئے دو ہیلی کاپٹر واپس کرنے اور مالدیپ میں بھارتی شہریوں کو نئے ورک پرمٹ جاری کرنے پر لگائی جانے والی پابندی کے باعث دونوں ممالک میں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے تھے جس کا بدلہ بھارت نے اقوام متحدہ کو سلامتی کونسل میں مالدیپ کو شکست سے دوچار کر کے لیا ہے۔