چترال میں سیر وسیاحت کے لیے جانے والے لڑکے نے مقامی لڑکیوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کردیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

چترال میں سیر وسیاحت کے لیے جانے والے لڑکے نے مقامی لڑکیوں کے ساتھ ایسا ...
چترال میں سیر وسیاحت کے لیے جانے والے لڑکے نے مقامی لڑکیوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کردیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیر و سیاحت کے لیے چترال جانے والے لڑکے کی مقامی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شرمناک ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کے  لاکھ منع کرنے کے باوجود لڑکا ان کی ویڈیو بنا رہاہے۔خواتین بچنے کے لیے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔اس موقع پر جب ایک خاتون نے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی تو اس لڑکے نے خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کیا۔سوشل میڈ یا پر اس لڑکے کو اس شرمنا ک حرکت پر خوب تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔

دوسری طرف نجی ٹی وی کے مطابق  خواتین کوتنگ کرنے والے ملزم کی خبرمیڈیا پرچلنے کے بعد پولیس متحرک ہو گئی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم ونگ سےبھی مدد کی درخواست کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2سال پرانی ہے،کسی خاتون نےاس واقعےکیخلاف رپورٹ نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظرآنےوالےلڑکےکاتعلق چترال سے نہیں ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کے لئے ملزم کی تصویرصوبےکےتمام ڈی پی اوزکوبھجوادی گئی ہے۔
ویڈیو دیکھیں