68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور : اقوام متحدہ کا انکشاف

68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور : اقوام متحدہ کا انکشاف
68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور : اقوام متحدہ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(آئی این پی)اقوام متحدہ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں حالات اور جبر کے تحت 68.5ملین افراد مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 68.5 ملین افراد پرتشدد حالات اور جبر کے تحت اپنے اپنے علاقوں سے بے د خل ہو کر مہاجرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ایسے افراد میں خاص طور پر میانمار کے روہنگیا اور شامی شہری شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بے د خلی پر مجبور افراد کی تعداد 2017 کے اختتام پر اس سے گزشتہ برس کے مقابلے میں3 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جبری بے د خلی اور مہاجرت پر مجبور افراد کی تعداد ایشیائی ملک تھائی لینڈ کی مجموعی آبادی کے مساوی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایسے کروڑوں افراد کی دوبارہ آبادکاری کے لیے ایک نئی جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔