کوئٹہ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:جان محمد بلیدی

کوئٹہ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی ...
کوئٹہ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا:جان محمد بلیدی

  


کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی اسپیکر کی آزادانہ و خودمختارانہ و غیرجانبدارانہ فیصلوں سے مشروط ہے ،سپیکر قومی اسمبلی کو کسی دباؤ کے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز فوری طور پر جاری کرنا چاہئے، ممبران قومی اسمبلی کے خلاف سیاسی‘ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بناکر پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا کسٹوڈین ہے جن کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ ممبران کے سیاسی و قانونی حقوق کا تحفظ کریں۔ نیشنل پارٹی نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری‘ علی وزیر اور محسن دھاوڑ سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈرز فوری طور پر جاری کئے جائیں، نیشنل پارٹی جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرئے گا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ